|

وقتِ اشاعت :   November 28 – 2021

گوادر: گوادر میں پہلی بار تیز رفتار کشتی ریلی کراچی سے گوادر پہنچے ، کموڈور پاک نیوی اور دیگر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلی بار تیز رفتار کشتی ریلی کراچی سے گوادر پہنچے ، کموڈور پاک نیوی اور دیگر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ بوٹ ریلی دو دن قبل 12 تیز رفتار کشتیوں پر مشتمل کراچی سے گوادر کی جانب روانہ ہوگئے پاکستان نیوی نے انھیں سیکیورٹی اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کیں۔ ریلی نے اورماڑہ، ہفت تلار اور پسنی میں قیام کیا اور دوسرے روز 630 کلو میٹر کاطویل سفر طے کرکے گوادر پہنچے۔ تقریب میں پاک نیوی کے افسر و بوٹ ریلی کے منتظمین نے خطاب کیا۔

اور پاک نیوی کی جانب سے شرکائے ریلی کو تحائف پیش کی گئی۔ تقریب سے پاک نیوی کے کموڈور اوّل خان، یوسف بشیر قریشی، کمانڈر قمر اور راؤ عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بوٹ فیول کا خرچہ 6 لاکھ سے 7 لاکھ روپے آتا ہے۔ بہت سارے اداروں نے ہمیں اسپانسر کیا۔ دنیا بھر میں روڑ ریلی ہوچکی تھی لیکن سمندر میں ریلی منعقد نہیں ہوئی تھی یہ دنیا کی پہلی ریلی ہے جوہ لمبی روٹ طے کرکے گوادر پہنچی ھے۔ ریلی کے دوران مختلف بوٹس کو راستے میں بہت سارے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلی کے دوران سمندر کے اندر بڑی بڑی لہروں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نیکہا کہ ریلی کے مقصد پاکستان کے سیاحتی مقامات کو دنیا کے سامنے متعارف کرانا ہے۔ پاکستان میں بہت سارے اہم سیاحتی پوائنٹ ہیں۔ اس ریلی کا تھیم یہ ہے کہ پاکستان کا سافٹ امیج کو اجاگر کرانا اور بلیو اکانومی کو اجاگر کرانا ہے۔

جس کے لیے حکومتی لیول میں سپورٹ درکار ہے۔ اگر حکومت سیاحتی مقامات کو اجاگر کریں اور انھیں بروے کار لائے تو ہم ملکی قرضے ختم کروانے کے ساتھ ساتھ اپنے قرضے اتار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلی سال انٹرنیشنل ریلی اسپیڈ بوٹ ریلی منعقد کرانے کے خواہاں ہیں جس میں عمان، قطر ، دبئی ، متحدہ عرب امارت اور انڈیا و دوسرے ملکوں کے لوگ شریک ہونگے۔ اور انٹرنیشنل کھلے سمندر میں تمام ممالک کے ریلی کی شرکاء ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے ہمیں دیرانہ الفت ہے۔ اس سرزمین کو محفوظ کرانے کے لیے آرمڈ فورسز نے اہم رول ادا کیا ہے۔ یہاں کا ثقافت بہت پرانی ہیں۔ بلوچستان کے لوگ مہمان نواز دلیر اور کوہسار ہیں۔ یہ لوگوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ پاک نیوی گوادر سمیت دیگر علاقوں میں سماجی کاموں میں حصہ لیرہا ہے اسپورٹس اور تعلیم کے میدان بھی بہت سارے خدمات سر انجام دیئے۔ اس ریلی سے قبل جون کے مہینے میں گوادر بوٹ سیلنگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی ایسے مقابلے کا انعقاد کرایا جائے گا۔ حکومتِ بلوچستان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان خاص مکران کے ساحلی پٹی کو اجاگر کرانے کیلیے بھی اپنا کردار اد کریں۔