|

وقتِ اشاعت :   November 28 – 2021

کوئٹہ : جمہو ری وطن پارٹی کے مرکزی رہنماء نوراللہ وطن دوست نے یو نیو رسٹی سے طلباء کی اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم دشمن پالیسی کسی بھی صورت قبول نہیں کر ینگے طلباء کا اغوا اور صوبے کے بڑ ے تعلیمی اداروں کی اور غریب طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کر نے کی سازش ہے طلباء کا اغوا ایک شرمنا ک فعل ہے۔

اس واقع کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے حکومت وقت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سرکاری اداروں میں زیر تعلیم طلباء کی حفاظت کو یقینی بنائیں جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کے کسی بھی حصے میں اغواء کا واقع ہو کی شدید مزمت کرتی ہے اب حکومت صوبے کے مفاد میں ان جیسے واقعات کا نوٹس لیں اور صوبے کے چہر ے سے بد نما داغ مٹھانے کی عملی کو شش کریں ۔