|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2021

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ انہیں نہیں پتا کہ ویکسین کا اومی کرون پر کیا اثر ہو گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اومی کرون کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس میں 3 جگہوں پر تبدیلی آ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وفاق سے کہا ہے کہ ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ائیرپورٹس پر دوبارہ شروع کردیا جائے۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں اور سینی ٹائزر استعمال کریں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں 10 لاکھ فائزر ، 5 لاکھ موڈرنا اور 5 لاکھ ایسٹرازینیکا فراہم کی جائیں، یہ تمام ویکسین سندھ میں مفت بوسٹر کے طور پر لگائی جائیں گی۔