کوئٹہ: بلوچستان کے پہاڑی علاقے جنگلی بکروں کے شکار کی ویڈیو وائرل ہوگی عوامی حلقوں کا وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت وائلڈ لائف حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پہاڑی علاقے میں جنگلی بکروں کے شکار کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں شکاری جنگلی بکروں کا شکار کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے رابطہ کرنے پر سیکرٹری وائلڈ لائف دوستین جمالدینی نے بتایا کہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے اسکے حقائق جانچے گئے ہیں ویڈیو میں دیکھا جانے والا جانور چلتن مارخور نہیں بلکہ پہاڑی بکرہ ہے جسے گڈ ھ کہا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ویڈیو کب اور کہاں بنائی گئی اسکی بھی تفصیلات موجود نہیں ہیں محکمے کے چیک کر نے پر معلوم ہواہے کہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور محکمہ اس ویڈیو کو موجودہ حقائق کے منافی تصور کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیومیں موجود پہاڑی سلسلہ چلتن معلوم نہیں ہوتا محکمہ اس ویڈیو کو اون نہیں کرتا اور یہ ویڈیودرست نہیں ہے دوسری جانب کوئٹہ کے سیاسی اور سماجی حلقوں نے جنگلی بکروں کے غیر قانونی شکار پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی شکار سے جانوروں کی نسل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہورہا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور محکمہ وائلڈ لائف حکام سے نوٹس لیکر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔