|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2021

پنجگور : صوبائی وزیر زراعت و امداد باہمی بی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر اسداللہ بلوچ کا پنجگور گریڈ اسٹیشن کا دورہ میر اسداللہ بلوچ کے فرزند میر عصمت اللہ بلوچ نے سوردو سریکوران کے لیے نئے فیڈر کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی اے سی پنجگور امجد حسین سومرو علی حیدر مگسی ایس ڈی او کیسکو آپریشن ، ایس ڈی او کیسکو ڈو یلپمنٹ حبیب اللہ بلوچ بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سکریٹری نوراحمد بلوچ ضلعی صدر نثار احمد جنرل سکریٹری ظفر بختیار مرکزی کمیٹی کے رکن شکیل احمد قمبرانی کیپٹن محمد حنیف بلوچ میجر شوکت علی زراعت آفیسر محمد زمان حاجی محمد اکبر اور دیگر موجود تھے۔

سوردو سریکوران فیڈر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل وصوبائی وزیر زراعت وامداد باہمی میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہے جوہراچھے اور مثبت کاموں میں ہماری مدد فرماتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی پر احسان نہیں کررہے یہ ہماری زمہ داری ہے کہ عوام کو ریلیف پہنچائیں عوام سے رشتہ ووٹ کا نہیں ہے بلکہ وطنی ہے ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اپنے صوبے اور علاقے کی تعمیر وترقی میں حصہ لیں اور اس کے فوائد ہمارے بچوں کو ملیں میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ جب نیتیں صاف ہوں تو اللہ پاک مدد فرماتا ہے دھوکہ دہی کی سیاست کی ہے اور نہ کریں گے سچائی کا پرچار کرکے عوام کے دل جیتنا چاہتے ہیں جب ہم سب ملکر پنجگورکو عزت بخشیں گے تو ہر میدان میں کامیابی اور نیک نامی ہمارا نصیب اور مقدر ٹھرے گا انہوں نے کہا کہ میں ہر وقت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتا ہوں جب کسی کا مسلہ حل ہوجاتا ہے تو مجھے خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ناخواندگی اور جہالت کے خاتمے کے لیے بی این پی عوامی کا ساتھ دیں لیڈر کا وڑن پورے قوم کی یکجہتی اور خوشحالی ہوتا ہے ایک دوسرے کااحترام کرنا ہم سب کی زمہ داریوں میں شامل ہے میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ 1997 میں جب میں منتخب ہوکر اسمبلی کا ممبر بن گیا تھا تو اس دوران عوام سے بجلی اوراساتذہ کرام سے انکے سی اے الاونسز بحال کرانے کا وعدہ کیاتھا اور گرلز کالج بھی میرے انتخابی منشور میں شامل تھا آج پنجگور میں جو گریڈ اسٹیشن موجود ہے یہ میری جہدوجہد اور کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کے لیے میں نے بحیثیت صوبائی اسمبلی کے ممبر اور وزیر کے بھوک ہڑتال کیا جس کے بعد اس وقت کے وزیر مملکت برائے واپڈا حلیم صدیقی نے مجھ سے مزاکرات اور مطالبے کی منظوری کے بعد پنجگور گریڈ اسٹیشن کی منظوری دیا انہوں نے کہا کہ ہم چیزوں کو ایک ویڑن کی شکل میں لیکر آگے جارہے ہیں کل جو پنجگور تھا عوام آج کے پنجگور کے ساتھ اس کا موازنہ کریں انہیں کتنا چینج نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے برداشت کا مادہ پیدا کرکے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں سیاسی ماحول اس وقت آگے بڑھے گا جب ہم رویوں میں تبدیلی پیدا کریں گے مخالفین کمزوریوں پر ضرور انگلی اٹھائیں مگر تعمیری کاموں کی بھی حوصلہ افزائی کریں یہ دور علم وہنر کا ہے تعلیمی اداروں کو مظبوط بناکر اپنے ان اداروں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ان شاء اللہ پنجگور سب کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دلانے جارہے ہیں تاکہ ہمارے بچے عملی طور پر علم سے سیراب ہوسکیں اورپنجگورکے ہر گھر سے ہنر مند اور علم کی دولت سے مالا مال بچے پیدا ہوں جو اپنے علاقے اور والدین کی خدمت اور انکے لیے اثاثہ ثابت ہوسکیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ تعلیم نسوان کو پروموٹ کرکے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں بچوں کے ساتھ بچیوں کی تعلیم پربھی توجہ دیں