بیلہ: حکومت بلوچستان کی جانب سے بجٹ میں اعلان کردہ 25 فیصد الاؤنس اور ملازمین کو چھ ماہ کی نان سیلری نہ ملنے کے خلاف مونسپل کمیٹی بیلہ کے ملازمین کی پر امن احتجاجی ریلی ملازمین نے ہاتھوں میں بینرز پلے اٹھاکر شہر کی مختلف شاہراہوں کا گشت کیا تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مونسپل کمیٹی بیلہ کے ملازمین نیحکومت بلوچستان کی جانب سے بجٹ میں اعلان کردہ 25 فیصد الاؤنس نہ دینے اور گزشتہ چھ ماہ سے نہ ملنے والی سیلری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ریلی
جس کی قیادت مونسپل کمیٹی بیلہ کے نصیر احمد رونجھو جمعدار عالم موندرہ جمعدار امتیاز بلوچ و دیگر ملازمین کررہے تھے پلے کارڈز اور بینرز اٹھاکر شہر کی مختلف شاہراہوں کا گشت کیا جن کا موقف تھا کہ حکومت بلوچستان دیگر محکموں کی طرح مونسپل کمیٹی کے ملازمین کا بھی یہ بنیادی حق ہے کہ مونسپل کمیٹی کے ملازمین کو حکومت کی جانب سے بجٹ میں اعلان کردہ 25 فیصد الاؤنس دوسرے محکموں کی طرح انھیں بھی دے جو ہمارا حق ہے انھوں نے مزید کہا کہ مونسپل کمیٹی بیلہ کے ملازمین کو گزشتہ چھ ماہ سے جو سیلری نہیں مل رہی ہے اسے فی الفور دینے کے احکامات صادر کرے انھوں نیکہا کہ ہمارے جائز مسائل جب تک حل نہیں ہوتے ہمارا یہ پرامن احتجاج جاری رہے گا