تربت: آئی جی ایف سی میجر جنرل کمال انور چوہدری نے کہا ہے کہ علاقے کی تعمیر و ترقی، امن و امان کی بحالی اور لوگوں کے جان و مال کی تحفظ کے لیے میڈیا، عوام، سیکیورٹی فورسز مل کر کام کریں گے تو ان کا بھرپور فائدہ نظر آئے گا، میڈیا کا کردار عوام کی رجحان سازی کے لیے زمہ دارانہ ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت پریس کلب کے صحافیوں سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں امن و امن کی بحالی اور تعمیر و ترقی کا ثمر یہاں کے عوام ہی کو پہنچے گا، جب امن قائم ہوگا تو سرمایہ کاری ہوگی، تعلیمی ادارے کھلیں گے، شعور کا سفر شروع ہوگا اس کا فائدہ علاقے اور یہاں کے عوام کا ہے، انہوں نے کہا کہ ایف سی کا کام امن و امن قائم کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر لوگوں کو سہولت پہنچانا بھی ہے۔
تربت میں گرلز کیڈٹ کالج کا قیام بچیوں کو بہتر تعلیم کے مواقع پہنچا کر علم کی شمع روشن کرنا ہے، گرلز کیڈٹ کالج میں بچیوں کی وردیاں مقامی کلچر کے عین مطابق ہوں گی جبکہ تدریسی شعبے میں میرٹ کے مطابق مقامی تعلیم یافتہ باصلاحیت مردوخواتین کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی ہیڈکوارٹر میں اپنے سولجر کے لیے قائم ہسپتال کو جزبہ خدمت کے تحت مقامی لوگوں کے لیے کھول رہے ہیں جہاں عام لوگوں کو ایف سی کی طرف سے علاج کی سہولت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ ایک پر امن، خوش حال اور ترقی یافتہ سماج کے لیے اپنا کردار ادا کرے اس کے لیے ایف سی ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔