کراچی: لیاری عوامی محاذکا گوادر دھرنے ومطالبات کی حمایت کااعلان لیاری اور کراچی کے عوام کا گوادر کو حق دو ‘ تحریک کا بھرپور حمایت کا اعلان، خاص کر خواتین کی جرآت کو سلام پیش کیا۔
ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لئے نکلنا سیاسی شعور کی عکاسی ہے۔ اس تحریک کو اگر بزور طاقت روکنے یا ختم کرنے کے کوشش کی گئی تو کراچی کے عوام اس کا سخت مذمت کرے گی۔ اس سلسلے میں لیاری عوامی محاذ نے بھی 11 دسمبر کو اپنے بنیادی حقوق کے لئے ایک احتجاجی ریلی کا اعلان کیا ہے جس میں لوگوں کو بھرپور شرکت کا کہا گیا ہے۔