کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروپارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم ہی اس وطن کی حقیقی وارث ہیں ہماری عزت اور روشن مستقبل اے این پی ہی سے وابستہ ہے عزیزماما نے پشتون قوم کی خاطر جدوجہد کی اور نوجوانوں میں قومی شعوربیدارکیا وہ فخرافغان باچاخان کے حقیقی پیروکار اور ان کے فکرونظریات پر کاربند رہے باچاخان کا کوئی نعم البدل نہیں ہم نے باچاخان کی فکراور مشن کو شعوری بنیادوں پر ٓگے بڑھانا ہوگا۔
ہم ان لوگوں کی طرح نہیں جن کے آئے دن سیاست اور نظریات چندمفادات کی خاطر تبدیل ہوتے رہتے ہیں جن لوگوں نے ٹی ٹی پی اور ٹی ایل پی کے ساتھ دوستی اور تعلقات ٹھیک کرنے کی بات کی ہے مگر قوم کو یہ نہیں بتایا کہ اے پی ایس کے بچوں،کوئٹہ کے وکلاء ، فاٹاکے سینکڑوں قبائلی مشران سمیت ہزاروں پشتونوںکو بیدردی س یشہید کرنے والوں کے خاندانوں اور ورثاء کو کیا جواب دیا جائیگا۔
ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑصوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکامرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشیدخان ناصررکن مرکزی کونسل ڈاکٹرعبداللہ خان کاکڑصوبائی نائب صدراصغرعلی ترین صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدعبدالباری آغا نیشنل لائرزفورم کے چئیرمین ارباب غلام ایڈوکیٹ رکن مرکزی کمیٹی عبیداللہ عابدضلع کوئٹہ صدرجما الدین رشتیاضلع پشین صدرعبدالباری کاکڑپشتون ایس ایف کیمرکزی جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑصوبائی صدرطاہرشاہ کاکڑنیکوئٹہ پریس کلب میں پارٹی کیمرکزی رہنماممتازقانون دان لیکوال ادیب عزیزاللہ خان عزیزماماکی بارھویں برسی کے موقع پران کی یادمیں منعقدہ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اصغرخان اچکزئی نے عزیز اللہ ماما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئیکہاکہ عزیزماما نے پشتون قوم کی خاطر جدوجہد کی اور قربانیاں دی نوجوانوں میں قومی شعوربیدارکیا وہ فخرافغان باچاخان کے حقیقی پیروکار اور ان کے فکرونظریات پر کاربند رہے ان پشتون قوم کی کیلئے قومی شعوری ادبی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائیگاانہوں نیکہاکہ پشتون قومی تحریک میں فخرافغان باچاخان سے لیکر آج تک بے شمار لوگوں نے قیدوبند ،شہادتوں سمیت طرح طرح کی قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں سب نے پشتون قوم اور سرزمین کی خاطردی ہے باچاخان تحریک اور یہ قربانیاں ہماری باعث افتخار ہیں اور باچاخان کا کوئی نعم البدل نہیں ہے لوگ جتنی بھی کوششیں اور سازشیں کریں باچاخان کا نعم البدل کوئی نہیں ہے انہوں نیکہاکہ اے این پی پشتونوں کی قومی تحریک اور حقیقی نمائندہ جماعت ہے اے این پی کے خلاف ہردورمیں مختلف طورطریقوں کے ذریعے مختلف سازشیں ہوتی رہی ہیں اس میں دشمنوں نے ہماری کمزوریوں سے بھی فائدہ اٹھایا ہے لہذا ہمیں اس طرف توجہ دینا چاہیے تاکہ ہماری کمزریوں سے کوئی فائدہ نہ اٹھائے اگرآج ہم منظم طریقے سے متحد ہوجائے توکوئی ہماراراستہ نہیں روک سکتا ہم ہی اس وطن کی حقیقی وارث ہیں ہماری عزت اور روشن مستقبل اے این پی ہی سے وابستہ ہے ہم نے باچاخان کی فکراور مشن کو شعوری بنیادوں پرآگے بڑھانا ہوگا۔