قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزر پرنس موسیٰ جان احمد زئی نے کہا ہے کہ جام حکومت اور بزنجو حکومت میں کچھ خاص فرق نہیں ہے وزیر آعلیٰ بلوچستان سے کچھ لوگ اپنے مفادات حاصل کررہے ہیں گوادر کے مسئلے پر گوادر کے عوامی نمائیندو ں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے گوادر میں عوام کی اپنے حقوق کے لیئے احتجاج کی ہم مکمل طور ہمایت کرتے ہیں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ہماری نظر میں ان کے مطالبات مطالبات جا ئز ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ جام حکومت اور اور موجوودہ وزیر اعلیٰ عبدولقدوس بزنجو کی حکومت میں کچھ خاص فرق نہیں اور پرانی چہرے ہی بزنجو صاحب کے آگے پیچھے منڈلاتے ہیں شاید چند لوگ فائدے حاصل کررہے ہیں جبکہ دیگر معاملات جوں کا توں ہیں انہو ںنے کہا کہ گوادر میں گزشتہ کئی روز سے عوام دھرنا دیکر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں مگر گوادر کے منتخب عوامی نمائیندے کہیں بھی نظر نہیں آرہے ہیں جو کہ قابل افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر کی عوام گوادر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا ا ظہار کررہے ہیں اور ہم ان کے مطالبات کی بھر پور ہمایت کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم نے ان مسائل کی ہمیشہ ان مسائل کی نشاندھی کی ہیں اور کرتے آرہے بلوچستان نیشنل پارٹی کی سیاست کا محوربلوچستان کے عوام کی خدمت کرنا ہے