|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2021

تربت:  ڈپٹی کمشنر کیچ کی زیر صدارت سرحدی تجارت کو بہتر اور ایک مکینزم کے تحت بنانے کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس ہفتے کو ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس ایف سی کے حکام، اے ڈی سی کیچ تابش بلوچ ،اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم، اسسٹنٹ کمشنر دشت خرم خالد، تحصیل دار دشت محمد امین، آل. پارٹیز کیچ کے ڈپٹی کنوینر فضل. کریم، آل پارٹیز کیچ رہنما غلام یاسین بلوچ، نواب شمبے زئی، مولانا حفیظ مینگل، بارڈر ٹریڈ یونین کے زمہ داران اور زمیاد گاڈی مالکان و ڈرائیور نے شرکت کی۔

اجلاس میں بارڈر ٹریڈ کو آسان اور بہتر بنانے کے سلسلے میں ایک. جامع مکینزم طے کرنے کے لیے مختلف تجاویزدی گئیں اور بارڈر ٹریڈ کے ایشوز پر مباحثہ کیاگیا، اجلاس میں تجویز دی گئی کہ ٹوکن سسٹم کو ختم کرکے ای ٹیگ کے زریعے گاڈیوں کی شناخت کی جائے اور نوبت پر گاڈیوں کی تعداد بڑھا کر 8 سو اور کراسنگ پوائنٹ بڑھائی جائے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی کیچ نعیم گچکی نے کہاکہ اجلاس میں بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے کاروباری حضرات کے تجاویز کے کر ان کو اعتماد میں لیا گیا تاکہ متفقہ طور پر نتیجہ خیز حل کی جانب جاسکیں جس سے ایرانی سرحد سے تجارت کرنے والے کاروباری افراد اور گاڈی والوں کو آسانی مل. سکے، انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سامنے آنے والے سفارشات کو ایپکس کمیٹی کو بھیجاجائیگا تاکہ بارڈر پرموجودکراسنگ پوائنٹس کو بڑھایاجائے اورگاڑیوں کی تعدادمیں بھی اضافہ کیاجائے تاکہ صرف بارڈر کے کاروبار سے وابستہ افراد مستفید ہوسکیں، انہوں نے کہاکہ سیکورٹی ادارے ہمارے ساتھ ایک پیج پرہیں اور تعاون کررہے ہیں، امن وامان کے ایشو پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، انہوں نے کہاکہ اجلاس وزیراعلیٰ کے ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔