|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2021

گوادر: گوادر میں پولیس دھرنا کے شرکا کی حفاظت کے لیئے بھلائی گئی ہے،پانچ ہراز پولیس اہلکاروں کو لانے کا فیصلہ گوادر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ ڈی آئی جی مکران حکومت دھرنا کو طاقت کے زریعے ختم کروانے کے حق میں شروع سے نہیں ہے اور پولیس کی نفری دھرنے کے شرکا اور سرکاری املاک کی حفاظت کے لئے بجھوائی گئی ہے تاکہ دھرنا کو ہائی جیک نہ کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی مکران جاوید جسکانی نے میڈیا کے نمائندوں سے مشیر داخلہ کی پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک دھرنا پرامن ہے پولیس اور بلوچستان حکومت ان پر طاقت کے استمعال حوالے سوچ بھی نہیں سکتی بلکہ لوکل انتظامیہ بشمول پولیس وقتا فوقتا دھرنا کے شرکا سے بات چیت سمیت انکی حفاظت پر لائحہ عمل بناتا رہا ہے جو پولیس کی ذمہ داری ہے ۔ ہزاروں لوگوں کے دھرنا کو پانچ سو پولیس اہلکار نمٹنے کے لیئے نہیں بلکہ انکی حفاظت کے لیئے بھلائی گئی ہے پولیس صرف ان مافیا کے خلاف تیار کی گئی جو ہمارے رپورٹ کے مطابق کسی بھی وقت اس پرامن دھرنے کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسی صورتحال رہی تو عوام اور دھرنا کے شرکا کی حفاظت لولیس اور حکومت بلوچستان کی ذمہ داری ہے جس کے لیئے ہمارے نوجوان ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ پولیس اور حکومت اس حوالے سے انتہائی سنجیدگی سے کام کررہا ہے جس کا واضع ثبوت یہ ہیکہ لوکل انتطامیہ سمیت گوادر پولیس دھرنا کے شرکا سے وقتا فوقتا بات چیت کرنے اور مزاکرات کے عمل میں مصروف ہے تاکہ خوش اسلوبی سے جلد از جلد مسائل حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا اب تک پرامن ہے اور پولیس نے کسی قسم کی ایکشن نہیں لی بلکہ پولیس ہمیشہ سے انکی سیفٹی پر ہی معمور رہی ہے ۔انہوں ن مزید کہا کہ پولیس کی نفری دھرنے کے شرکا اور سرکاری املاک کی حفاظت کے لئے بجھوائی گئی ہے تاکہ دھرنا کو ہائی جیک نہ کیا جائے اور گوادر کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے سیکورٹی بڑھانے کا پلان کیا ہے تاکہ پرامن دھرنے کو کوئی شرپسند خراب کرنے کی کوشش نہ کریں ۔