کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ممبرمرکزی کمیٹی چیئرمین جاویدبلوچ نے کوئٹہ میں این سی او سی کے احکامات کے تحت ضلعی انتظامیہ کی غیرزمہ داری نجی ہسپتالوں کے داخلہ پرویکسینیشن سرٹیفکیٹ انٹری کے نام پرمریضوں اوران کے ساتھ مددگارلوگوں کوروکناان کی تذلیل کرناشرمناک عمل ہے جوناقابل برداشت ہے اس کافوری نوٹس لیکرشعبدہ بازضلعی انتظامیہ کوئٹہ کووایس ڈی کیاجائے کیونکہ انتظامی اہلکاروں کوتوایک جوازچاہیے لوگوں کی عزت نفس مجروع کرنے کیلئے جس کااستعمال گزشتہ روزپٹیل روڈپرنجی ہسپتالوں میں جاری تھا
جہاں مریضوں کے ساتھ ضروریات علاج کیلئے آنے جانے والوں کوروکناان کوتشددکانشانہ بناناایک ایساغیراخلاقی عمل ہے اس کی مذمت کیلئے الفاظ نہیں کیونکہ ویکسین کارڈچیک کرنیوالے ضلعی انتظامیہ کی کھلم کھلابدمعاشی قابل نفرت اورقابل سزاعمل ہے جس پروزیراعلی نوٹس لے متعلقہ انتظامی اہلکاروں کی غیراخلاقی طرزعمل کانوٹس لے ان کی جوذمہ داری ہے
ان کوایک اسپیشل ٹریننگ دیکرسمجھائی جائے اوربلوچستان کی روایات کیلئے خواتین مریض اورنوجوانوں کی تقدس کادرس دیاجائے کیونکہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ انصاف کرنے سے قاصرہے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال اورمافیاجیسے عمل نے غریب عوام کو انتہائی تشویشناک حالات سے دوچارکردیاتوپرائیویٹ ہسپتالوں کے سامنے فورسزکی اشتعال انگیزی جاری ہے انہوں مطالبہ کیاکہ مجوزہ واقعات کوسخت نوٹس لیاجایاورپریشان لاچارمریضوں کے پریشان حال تیمارداروں کے ساتھ رکھے گے غیرانسانی وغیراخلاقی عمل کے مرتکب ذمہ داروں کااحتساب کیا جائے