|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2021

کوئٹہ۔نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی قتل اور لاش کی بے حرمتی کو انسانیت سوز عمل قرار دیتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہیکہ بنیاد پرستی و مزہبی فسطاہیت نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں ملک پر ڈکٹیٹروں نے اپنے گروہی مفادات کی تکمیل کے لیے اقتدار پر قبضہ کر کے مذہب اور اسلام کو استعمال کیا۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہیکہ سری لنکن شہری کی سرعام بیدردی سے قتل اور لاش کی بے حرمتی سماج میں موجود مذہبی جنونیت کی نشاندہی کرتی ہے جس کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پروان چھڑایا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے واضع کیا کہ ضیاالحق نے اسلام کے نام پر پاکستانی سماج کو انتہاہ پسندی، مذہبی منافرت اور جہادی کلچر میں دھکیل دیا۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے سیالکوٹ واقع کے تمام کرداروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا اور سری لنکن شہری کے خاندان اظہار افسوس کی۔