خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے کہاکہ عوامی حقوق پر کھبی بھی سمجوتہ نہیں کرینگے،عوام کی خواہشات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے،پارٹی ورکر عظیم سرمایہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی عوامی خاران کے آرگنائزر و ممبر سینٹرل کمیٹی چیئرمین مقبول بلوچ کے قیادت میں پارٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ، وفد میں پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی محمد عظیم بڑیچ،ضلعی ڈپٹی آرگنائزر میر حبیب ملازئی، عبدالخالق بلوچ، برکت علی نوشیروانی،حافظ علی نواز، اور عبدالرب ملازئی شامل تھے ،اس موقع پر بلوچستان خصوصا رخشان ڈویژن کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بی این پی عوامی کی تنظیمی امور پر اظہار خیال کیا گیا
صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عوامی خدمت ہے،ہم نے کھبی بھی اقتدار کو اپنا منزل نہیں بنایا ہے،اقتدار کے بغیر بھی اپنے عوام کی مسائل پر ہر وقت اپنا کردار ادا کرینگے،بی این عوامی نے ہمشہ بلوچستان اور بلوچ عوام کی آواز بلند کی ہے،ہماری پارٹی بلوچستان کے قومی وسائل پر کھبی بھی سمجوتہ نہیں کرے گی،مرکز سے بلوچستان کے حقوق پر دو ٹوک موقف پر بات کرینگے،ہماری حکومت تمام علاقوں کو یکساں طور پر ترجیحی دے گی،نوجوانوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کریگی۔