|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2021

قلات : قلات میں بجلی کو سنگل فیس کرنے اور سوئی گیس کی بندش کے خلاف خواتین نے دوسرے روز بھی احتجاج کیا خواتین کے احتجاج میںمختلف سیاسی پارٹی نے بھی ہمایت کا علان کیا اور احتجاجی خواتین سے یکجہتی کا اظہار کی خواتین نے ڈپٹی کمشنر کے اجلاس میں کیسکو آفیسران اور سوئی گیس کے زمہ داروں کو کھری کھری سنادی کیسکو اہلکار جان بوجھ کر بجلی کو سنگل فیس کر تے ہیں جبکہ سوئی گیس کمپنی قلات کو گزشتہ کئی سالوں سے گیس فراہم نہیں کرتے مگر سلو میٹر چارجز کے نام پر لوگوں دو نوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اجلاس میں خواتین نے محکمہ ہیلتھ محکمہ پی ایچ ای کے خلاف شکایا ت کے امبار لگادیئے اگر مسائل حل نہیں کیئے 

تو قومی شاہراہ کو غیر معینہ مد ت کے لیئے بند کر دیا جائیگا جس کی تمام تر زمہ داری کیسکو اور سوئی گیس کمپنی پر عائد ہو گی احتجاجی مظاہرے کی قیادت سابق خاتون کونسلر بی بی نور محمد حسنی نے کیا تفصیلات کے مطابق قلات میں بجلی کی تاروں کو ٹو فیس کرنے اور سوئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف قلات کے خواتین نے دوسرے روز بھی احتجاج کیا خواتین احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گئیں جہا ں پر ڈپٹی کمشنر سلطان احمد بگٹی کو قلات کے مسائل سے آگاہ کیا اس مو قع پر کیسکو کے اہلکار اور سوئی گیس کمپنی کے مقامی زمہ داران نے وضاحتیں پیش کرنے کی کو شش کی تو خواتین نے انہیں کھری کھری سنا کر خاموش کر دیا اجلاس میں خواتین کا کہنا تھا کیسکو اور سوئی گیس کمپنی نے قلات کو لاوارث سمجھا ہے سوئی گیس کمپنی قلات کو گیس نہیں دیتا مگر قلات کی غریب عوام سے لاکھوں روپے ہرماہ وصول کررہے ہیں گیس بالکل نہیں دیا جا تو سلو میٹر چارجز کے نام پر بلز وصول کررہے ہیں اب سوئی گیس کمپنی کے زمہ داروں کوکیسے سمجھائیں جب گیس سے نہیں تو میٹرز کیسے چلیں گے انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی قلات کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ کیسکو اہلکار ہر روز بجلی کو سنگل فیس کرتے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کسی کام کا نہیں رہتا ہے

انہوں نے کہاکیسکو نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے بجلی کو سنگل فیس کرنے سے قلات شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہیں جس سے لو گوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے سلطان احمد بگٹی نے کہاکہ مسائل کے حل کے لیئے متعلقہ ڈیپارمنٹ کے آعلیٰ حکام سے قلات کی سیاسی و مزہبی جماعتوں کی وفودسے کو ئٹہ ملاقات کر وا ئونگا تاکہ مسائل کو دور کر سکیں اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان مولانا محمد قاسم لہڑی بلو چستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل احمد نواز بلوچ کامریڈ علی اکبر دہوار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب نعیم جان دہوار اور دیگر بی این پی عوامی کے رہنما عزیز مغل میر منیر احمد شاہوانی نے بھی خطاب کیا اجلاس میں ایس پی عبدالرئوف اور اسسٹنٹ کمشنر قلات نے بھی شرکت کی