|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2021

دالبندین:  امین آباد بی ایس او پجار امین آباد یونٹ کا اجلاس یونٹ سیکرٹری نصیب اللہ بلوچ منعقد ہوا اجلاس سے یونٹ سیکرٹری نصیب بلوچ جہانزیب بلوچ یاسر بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو اس وقت تعلیم کی طرف اپنا توجہ دینا ہوگا تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے۔

جس سے ہم اپنے حقوق اور وقت کے آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ امین آباد جیسے پسماندہ علاقے کے تعلیمی اداروں میں سہولیات نہ ہونے کہ برابر ہے تعلیمی ادارے بنیادی سہولیات سے محروم ہے تعلیمی کے حصول کے لیے بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اکثر طلباء میڑک کے بعد تعلیم کو خیر باد کرتے ہے جس سے ہمارے قابل اور ذہین طلباء ضائع ہوجاتے پے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے آرگنائزیشن بی ایس او پجار پہ فخر ہے

جس نے ہمیں ایک سوچ دی اب یہ ہم.پہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہمیں اپنے علاقے کے تعلیمی اداروں کو فعال لائبریری کو آباد کرنا ہوگا اور اسی جہد میں ہم اپنے مسقبل کو روشن کرسکے گے انہوں نے مزید کہا کہ امین آباد اور تحصیل چاگے میں تنظیم کو مزید معظم بنائے گئے بی ایس او پجار کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں گے تاکہ یہاں کی عوام اپنے بنیادی حقوق کو سمجھ سکے ان کے لئے ہر فورم پہ آواز بلند کرلے۔