اوستہ محمد: سٹی تھانہ کے حدود ڈم،شاخ کے علاقہ محمد حسن پندرانی معڑ پر میاں بیوی قتل ،قاتل فرار مقتول کا تعلق سندھ کے علاقہ ٹھوپ چوسول لاڑانہ سے تھا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح کو غلام حسین جتوئی اپنی بیوئی مسما روشن بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اوستہ محمد کی طرف آرہے تھے کہ ڈم شاخ کے مقام محمد حسن پندرانی موڑ پر نا معلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے دونوں میاں بیوی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔
نعشوں کو دیکھ کر علاقے کی عوام نے میڈیا کو اطلاع دی اور پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے دونوں نعشوں کوپوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیاان کا تعلق لاڑکانہ سندھ کے علاقہ ٹھوپ چوسول گوٹھ آغا خان جتوئی سے بتا یا جاتا ہے مزید کاروئی پولیس کر رہی ہے دہرے قتل سے خوف حراس پھیل گئی نعشیں گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔