|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے مناسبت سے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ،عبید لاشاری اور دیگر رہنما ء بھی موجودتھے مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکے تھے جن پر لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کے مطالبات درج تھے میر یوسف مستی خان کے خلاف جھوٹے مقدمات واپس لینے کے مطالبات درج تھے۔

اسلم بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں میر یوسف مستی خان کی گرفتاری صوبائی حکومت کی نااہلی ہے کیونکہ وہ پرامن احتجاج کرنے والوں سے خوف زدہ ہے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات واپس لیے جائے اور انہیں رہا کیا جائے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج10دسمبر ہے پوری دنیا میں انسانی حقوق کی عالمی دن منایا جارہاہے لیکن بلوچستان میں 10سے 15سالوں سے لاپتہ سیاسی کارکن کے والدین کبھی عدالتوں اور کبھی احتجاج کرکے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ بازیاب ہونے والے افراد سے پوچھا جائے کہ انہیں کہا رکھا گیا کس نے اٹھایا تھا تاکہ باقی لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جاسکے مقررین نے مطالبہ کیا کہ جھوٹے مقدمات کے تحت سینکڑوں لوگ آج بھی لاپتہ ہے اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے صفائی کا موقع دیا جائے۔