خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے ممبران نے چئیرمین ایڈوکیٹ حمید بلوچ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری ٹکری بشیر احمد جتک، ، انجمن تاجر رہنماء آغا سمیع اللہ شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سجاد زیب حسنی، میر عبدالرحمان زہری،جے یو آئی تحصیل خضدار کے صدر مولانا محمد اسحاق شاہوانی، مزدور اتحاد کے رہنماء صابر حسین قلندرانی،، خضدار پریس کلب کے صدر منیر نور گرگناڑی۔
جنرل سیکریٹری مولانا محمد صدیق مینگل، بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی ترجمان محمد یونس گنگو، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالنبی بلوچ،؛نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری میر اشرف علی مینگل، بی این پی عوامی کے رہنماء میر نورالدین چھٹہ، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنماء شیر احمد قمبرانی،جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماوں عید محمد ایڈوکیٹ، عبدالوہاب غلامانی، جے یو آئی نظریاتی کے رہنماء ریاض شاہوابی، ٹرانسپورٹ یونین کے رہنماء عنایت سیکریٹری،شامل تھے جبکہ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار میر نذر خان زہری، بی این پی خضدار سٹی کے صدر سفر خان مینگل، حافظ جمیل ابرار بھی موجود تھے۔ملاقات میں سرکار و قبائل کے مابین اراضیات کی ملکیت کا تنازعہ، N-30و ملگزار و اکرو کے متاثرین کو معاوضوں کی جلد از ادائیگی، جھالاوان میڈیکل کالج، ٹاون شپ، نیو سبزی منڈی،صحت و صفائی کی صورتحال، بجلی بحران منشیات کی لعنت اور امن و امان سمیت دیگر معاملات و مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے وفد نے عبدالقدوس اچکزئی کو بطور ڈپٹی کمشنر خضدار چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی اور عوامی مسائل کے حل کے لیئے انہیں اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون و حمایت کی بھرپور یقین دھانی کراتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
دریں اثناء ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ باہمی افہام و تفہیم سے اور ایک دوسرے کا احترام برقرار رکھتے ہوئے مسائل بہتر انداز میں حل کیئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ خضدار میں بطور ڈپٹی کمشنر جتنے دن برقرار رہیں گے عزت سے رہنے کو ترجیح دیں گے۔ان کے لیئے عزت و باہمی احترام دیگر تمام چیزوں سے زیادہ مقدم ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماء شہر کی بہتر مفاد میں ان کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات پر سنجیدگی کے ساتھ غور اور ان کے حل کے لیئے عملی اقدامات کیئے جائیں گے۔