تربت: نیشنل پارٹی کیچ کی جانب سے بزرگ سیاسی رہنما ڈاکٹر حکیم لہڑی صاحب کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کیا گیا۔
استقبالیہ تقریب میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رھنما سینیٹر اکرم دشتی، مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابولحسن، ضلعی صدر مشکور انور، رکن مرکزی کمیٹی واجہ محمد جان دشتی، واجہ میر انور بلوچ، رجب یاسین، واجہ شیر جان، بی ایس او پجار کے وائس چرمین بوھیر صالح، ضلعی جنرل سیکریٹری فضل کریم، ضلعی نائب صدر طارق بابل، تحصیل آبسر کے صدر محمد اقبال، بی ایس او پجار زونل صدر نوید تاج، تحصیل آبسر کے جنرل سیکریٹری احسان درازئی، تحصیل تربت کے جنرل سیکریٹری حاجی رحیم بخش چیف، ولی جان نعیم اور حفیظ علی بخش نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حکیم لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی و سیاسی مسائل و مشکلات کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے اور بروقت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، مشترکہ جدوجہد کے بغیر حقوق کا حصول ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقتدر قوتوں نے ہمیشہ استحصالی حربے استعمال کئے۔
لیکن تاریخ میں عظیم اقوام نے متحد ہوکر ان قوتوں کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔ سینیٹر کہدہ اکرم دشتی صاحب نے کہا بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے عوام مطالبات کو سنجیدہ لیا جائے اس وقت گوادر میں عوامی طاقت اس بات کا واضح ثبوت اور پیغام ہے کہ عوام اب اپنے حقوق کے بارے میں شعور و آگہی رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا گوادر دھرنہ سیاسی و جمہوری جدوجہد کا تسلسل ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ انکے مطالبات کو سنجیدہ لیا جائے اور ان مطالبات کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر اس کے اثرات مستقبل میں مزید خطرناک نتائج کی صورت میں سامنے آئیں گے۔