|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2021

تربت: تربت سے شارجہ اور عمان سفر کرنے والے ہوائی مسافروں سے کرونا سرٹیفکیٹ کے نام پر لوٹ مار اور سرکاری ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے ٹریل ایجنسیز کے خلاف ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت کی کارروائی، مسافروں سے لیے گئے پیسہ، خون کے سمپل اور دیگر اشیاء ضبط کرلیے۔

اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم نے ڈی ایچ او سمیت میڈیکل ٹیم کے ہمراہ تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھاپہ مار کر شارجہ اور عمان جانے والے ہوائی مسافروں سے کرونا سرٹیفکیٹس کی مد میں فی کس 6 ہزار روپے کے علاوہ ناقص انتظامات اور سرکاری ایس او پیز سمیت بلوچستان حکومت سے لیب رجسٹریشن نہ کرانے والے ٹیم کو پکڑ لیا۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر تربت نے نشاندہی اور عوامی شکایت پر تمام ٹریول ایجنسیز پر بھی چھاپہ مارا جہاں تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عمان اور شارجہ جانے والے مسافروں کو کرونا سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں، اے سی تربت نے ناقص انتظامات سمیت ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تمام ٹریل ایجنسیز کو سیل کردیا