منگچر: منگچر احساس فرنچائزر سینٹر منگچر سے محمد عارف لانگو کو نامعلوم مسلح افراد نے سینٹر سے اسلحہ کے زور پر اٹھاکر لے گئے اس پر خواتین نے احتجاجاً قومی شاہراہ بلاک کردیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منگچر بہرام سلیم موقع پرپہنچ کر مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ مغوی کو جلد بازیاب کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اس موقع پر احساس فرنچائز کے مالک محمد یوسف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میرے پارٹنر محمدعارف لانگو کو فیلڈر کار میں مسلح افراد اٹھاکرلے گئے جس میں احساس فرنچائز کو عارضی طورپر بندکردیا ہے محمدعارف لانگو کی بازیابی تک کام بند رہے گی