|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2021

خضدار: جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے قومی اثاثہ ہیں ان کے مسائل حل کرنے کو باعث عزت سمجھتے ہیں اپنی درسگاہوں کو آباد کرکے تعلیمی پسماندگی اور جہالت کی بھنور سے نکل سکتے ہیں۔

اساتذہ کرام فروغ تعلیم اور طلبا حصول تعلیم میںاپنی ذمہ داریاں پور انداز میں سرانجام دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج خضدار میں گولڈن ویک بنام پروفیسر مرحوم غلام مصطفی رند کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز قلات ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق باجوئی پرنسپل ڈگری کالج خضدار پروفیسر عبدالحمید لہڑی پروفیسر مان منصور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر مرحوم غلام مصطفی رندایک عظیم انسان اور قابل فخر استاد تھے انکی رحلت سے ہم ایک مخلص دوست اور ایک با صلاحیت ساتھی محروم ہو گئے ۔

انکی کمی کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے تقریب میں معروف سماجی شخصیت سلطان احمد شاہوانی حاجی محمد عالم جتک مولانا محمد صدیق مینگل انجمن تاجران کے ضلعی صدر حافظ حمید اللہ مینگل ایم پی اے کے پرسنل اسسٹنٹ محمد عظیم موسیانی ڈاکٹر غلام قادر رند سابق پرنسپل ڈگری کالج خضدار محمد حسن جاموٹ سابق ڈویژنل ڈائریکٹرحافظ عبدالعزیز کرد سمیت معززین شہر قبائلی عمائدین اور طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی پرنسپل ڈگری کالج خضدار نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کالج میں طلبا کی کثیر تعداد ہے سال اول میں داخلہ کے لئے آنے والے طلبا کی تعداد چھ سو سے تجاوز کرچکی ہے۔

جب کہ باقی کلاسز کے طلبا کی بھی ایک بڑی تعداد ہے ہمارے پاس کلاس رومز طلبا کے رہائش کے لئے ہاسٹل نہیں جب کہ اساتذہ کے لئے بھی رہائش کا کوئی بندوبست نہیں علاوہ ازیں ٹرانسفارمر پانی کے مسائل وغیرہ کے لئے بھی آپ سے التماس ہے کہ مالی مدد فرمائیں ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ میری اس سے قبل بھی میں نے ایک کروڑ روپے کالج کو دیا تھا اس بار مجموعی طور پر تین کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتاہوں علاوہ ازیں طلبا ٹوئر کے لئے دولاکھ روپے اور پروفیسرز کالونی میں اسٹریٹ لائٹس اور دیگر ضروری بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا بھی اعلان کرتاہوں انجمن تاجران کے حافظ حمید اللہ مینگل نے طلبا کے ٹوئر کے لئے پچاس ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا ممبر صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا ہمارے مستقبل کا روشن ستارہ ہیں انہیں چاہیے کہ وہ ملک و قوم کی بہتری اور ترقی کے لئے حصول تعلیم پر اپنا وقت صرف کریں