پسنی: محکمہ تعلیم کے نان ٹیچنگ اسٹاف کی تقرریوں میں معذور نوجوان کی حق تلفی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے معاملہ عدالت لیکر جائیں گے اور نوجوان کو انصاف دلاکر دم لینگے۔
آدم قادربخش صوبائی سیکرٹری ماہی گیری نیشنل پارٹی بلوچستان محکمہ تعلیم کے نن ٹیچنگ اسٹاف کی تقرریوں میں اورماڑہ سے تعلق رکھنے والے معذور نوجوان نوراحمدبلوچ کی حق تلفی کی گئی دو ہزارانیس کو ہونے والے ٹیسٹ اور انٹرویو میں نوراحمد بلوچ نے معذور کوٹے پر اپلائی کیا تھا اور پورے ضلع میں واحد معذور امیدوار تھا۔
اسکے علاوہ کسی بھی امیدوار نے معذور کوٹے پر اپلائی نہیں کیا مگر جب رزلٹ آئے تو بتایا گیا کہ کوئی معذور امیدوار آیا ہی نہیں جوکہ بدنیتی پر مبنی ہے لہٰذا نیشنل پارٹی اس زیادتی کے خلاف عدالت کا دروازہ کٹکٹائے گی نوراحمد بلوچ نے گذشتہ روز اپنے کاغذات ثبوت کے طورپر آدم قادربخش اور باقی بلوچ کے حوالے کئے اس سلسلے میں بہت جلد وکیل کا انتظام کرکے کیس داخل کیا جائے گا۔