|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2021

تربت:  آل پارٹیز کیچ کا اجلاس کنوینر مشکور انور ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت اتحاد میں شامل تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آل پارٹیز کیچ کے کابینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد نئے کنوینر شپ متفقہ رائے سے پی این پی عوامی کو دی گئی،

پاکستان نیشنل پارٹی عوامی نے خان محمد جان گچکی آل پارٹیز کیچ کا کنوینر اور عبدالغفور کٹور کو ڈپٹی کنوینر مقرر کیا، اجلاس میں آل پارٹیز کیچ کے کنوینر مشکور انور ایڈوکیٹ نے تمام سیاسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آل پارٹیز کی فعالیت اور اسے منظم بنانے کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی جس کے سبب مشکل حالات میں بھی ہمیں بھرپور کامیابی حاصل ہوئی،

انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز کیچ کو منظم بناکر سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے کیونکہ آل پارٹیز کی بدولت کئی اہم ایشوز پر ہم نے جو مشترکہ جدوجہد کی اس کے اثرات مجموعی طور پر پر سماج میں سیاسی حوالے سے انتہائی مثبت مرتب ہوئے، انہوں نے نئے کنوینر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔