|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2021

گوادر:  بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام بانک کریمہ بلوچ کی پہلی برسی کے موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔جو بعد ازاں مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی۔

ریلی کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بانک کریمہ بلوچ کی بلوچ اوران کی بلوچستان کے عوام کی حق حاکمیت کی جدوجہد پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانک کریمہ بلوچ کی جدوجہد اور قربانی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ حق حاکمیت کے لیے بلوچستان کے عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ بانک کریمہ بلوچ گو کہ آج ہم میں موجود نہیں لیکن ان کا فکر فلسفہ آج بھی بلوچستان کے عوام کے دلوں میں موجود ہے۔جو تا ازل قائم رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بانک کریمہ بلوچ کی قربانیاں بلوچ عوام کے لیے مشعل راہ ہیں۔ اس موقع پر عارفہ عبداللہ،افراہ بلوچ،نازیہ بلوچ ، سمی بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا۔