|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2021

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے آرگنائزر محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں دختر بلوچستان شہید بانک کریمہ بلوچ کو انکی یوم شہادت پر زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید بانک کریمہ بلوچ کی شہادت بلوچستان بلوچ قومی تحریک کیلیے مشعل راہ ہے۔

ایک بہن ہونے کے ناطے شہید نے اصولوں پر ڈٹ کر جدوجہد کرکے اپنا قومی فریضہ نبھایا ہزاروں بلوچ نوجوانوں نے مادر وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تاریخ میں امر ہوگئے انسان کا کردار ہمیشہ اسے یاد کرتی ہے آج کے دن ہم شہید بانک کریمہ بلوچ کو اس لیے یاد کرتے ہیں کیونکہ وہ ایک کردار کے مالک تھی اللہ پاک شہید کے درجات بلند کرکے انکی مغفرت کریں۔