خضدار: بلوچستان ایگریکلچرریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر BARDCکوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد ندیم صادق کا ایک روزہ دورہ خضدارانہوں نے خضدار میں ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیویٹ HRI باغبانہ کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران باغبانہ فارم ہاؤس کے شیڈوں میں نرسری زیتون انگور انارو دیگرپھل دار درختوں کے تمام اقسام کا جائزہ لیااور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زرعی محکمہ کے تحت خضدار سمیت پورے صوبے میں نہ زیتون سمیت دیگر تمام پھل دار درختوں کی افزائش اور ان درختوں کے لگانے کے حوالے سے مقامی زمینداروں کو آگاہی اور شعور دیاج ارہاہے۔
جس کے تحت اب تک ہمیں بہت زیادہ کامیابی ملی ہے اور کئی علاقوں میں زیتون سمیت دیگر اقسام کے درخت لگانے کا رجحان بڑھ رہا ہے اس سے نہ صرف لوگ ذریعہ معاش حاصل کیا جاسکتا ہے بلکہ بے روزگاری میں بھی واضح کمی لائی جاسکتی ہے۔
بلوچستان ایگریکلچرریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینر بی اے آر ڈی کے ڈائریکٹر جنرل ندیم صادق کے ہمراہ ڈائریکٹر ایچ آر آئی باغبانہ خضدار پی ایس او محمد یعقوب زہری ایس او عبداللہ بلوچ ایس او عبدالقادر بلوچ ایس او صبغت اللہ گرگناڑی BARDC ایپارک یونین انفارمیشن سیکریٹری منیراحمد زہری او ایس حفیظ اللہ میروانی او ایس محمد اکبر گنگو ریسرچ آفیسر عبدالحمید ودیگر آفیسرز موجودتھے۔
ڈائریکٹر جنرل BARDC کوئٹہ محمد ندیم صادق نے اپنے دورہ HRI پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیوٹ باغبانہ خضدار PARC کے ادارے کی کارکردگی تسلی بخش ہے اس خطے کیلئے ادارے یہاں کے عوام اور زمینداروں میں زیتون Olive انگور انار جیسے کم پانی پینے والے مختلف ورائٹیزکی درختوں کے شعورکو اجاگر کرنے کیلئے مختلف پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں
الحمداللہ آج PARC کے سائنسدانوں کی بڑی محنت اور دلجوئی سے پورے پاکستان اور خصوصا بلوچستان کے ہر جگہ نایاب درختوں کی ایک مرتبہ پھر افزائش نسل بڑھا رہی ہے جوکہ قابل دید عمل ہے خضدار باغبانہ کے موسم ریسرچ کیلئے بہترین جگہ ہے BARDC نے پاکستان زرعی تحقیقاتی ادارے کی کاوشوں سے آئندہ یہاں کافی پروجیکٹ لارہے ہیں انہی پروجیکٹس کو کامیاب کرنے کیلئے یہاں کے زمینداروں میں زیتون کے درخت کے بارے میں مزید شعوری انقلاب لانا ہوگی انہوں نے کہا خضدار میں PARC کیلئے خضدار سنی میں 22 ایکڑ زمین کی الاٹ کرواناHRI کے آفیسران کے کاوشوں کا نتیجہ ہے۔