|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2021

خضدار: جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنماء میر محمد اقبال رئیسانی قاتلانہ حملے میں محفوظ ساتھی زخمی ہو گیا مرکزی رہنماء پر حملے کے خلاف جھالاوان عوامی پینل کے کارکنان نے زیروپوئنٹ خضدار .وہیر اور وڈھ کے مقامات پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کر دیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق بدھ کے شام کو تحصیل وڈھ کے کلی صالح محمد کے قریب سے جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنماء میر محمد اقبال رئیسانی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گزر رھا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں میر محمد اقبال رئیسانی معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ کا بشیر احمد نامی ساتھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

جوابی فائرنگ سے نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے دوسری جانب میر محمد اقبال رئیسانی پر قاتلانہ حملے کے خلاف جھالاوان عوامی پینل کے رہنماوں نے زیرو پوائنٹ خضدار اور وہیر وڈھ کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی مسافروں کو شدید سردی کی وجہ سے پریشانی و مشکلات کا سامنا رہا روڈ بلاک کرنے والوں کا مطالبہ تھا کہ میر محمد اقبال رئیسانی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے حملہ آوروں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے واضح رہے رات گئے تک دونوں مقامات پر سے روڈ بلاک تھا