|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2021

مستونگ: نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و سابق سٹی ناظم میرسکندرخان ملازئی نے مستونگ میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے عدم صفائی پر سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل کمیٹی کے نااہل چیف آفیسر کی نااہلی کی وجہ سے پورے شہر سمیت تمام واڈز گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں، اور عوام کو سخت ازیت ناک صورتحال سے دوچار کردیاگیا ہے،ریلیز نہ ملنے کے نام پر ملازمین سمیت آفیسران کی کام چوڑ ہڑتال عوام دشمنی ہے حالانکہ ملازمین کو تنخواہیں مل رہی ہیں مگر ریلیز کا بہانہ بنا کر عوام کو زلیل کررہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ موجود چیف آفیسر نے جس دن سے چارج سمبھالا ہے اسی دن سے ہی مستونگ میں صفائی کا نظام تباہ ہوگیا ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے انہیں سیاست سے ہی فرست نہیں ہیں،مستونگ کے عوام پر مسلط کردہ نااہل چیف آفیسر کی مستونگ کے عوام کو کوئی ضرورت نہیں ہے، میونسپل کمیٹی میں عوام پر ایک سابقہ رٹائرڈ نااہل چیف آفیسر کو بٹا کر مسلط کیاگیا ہے اس کو تنخواہ دینے کیلئے ریلیز و رقم ہے مگر عوام کے بنیادی مسائل صفائی ستھرائی کیلئے کچھ نہیں ہے۔

میر سکندر خان ملازئی نے کہاکہ مستونگ کے عوام کے ساتھ نااہل اور مسلط کردہ آفیسران کی ظلم و زیادتی ہرگز مزید برداشت نہیں کرینگے،انھوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان علی اکبر بلوچ اور ڈپٹی کمشنر مستونگ سے فوری نوٹس لینے اور عوام کی مسائل و مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر نااہل چیف آفیسر کا تبادلہ اور مستونگ میں صفائی ستھرائی کا کام بلاتاخیر شروع کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر مستونگ کے عوام کے ساتھ مل کر دمادم مست قلندر کرتے ہوئے روڈ پر نکلنے گے، جس کی تمام زمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی