گوادر: پسنی فشریز ہاربر اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر بابر خان نے اپنے ایک پریس ریلیز کہاہے کہ حکومت بلوچستان نے پسنی فشریز ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کی مالی سال 2021-22 کی تنخواہوں کی منظوری دی ہے تنخواہوں کا چیک پسنی فشریز ہاربر اتھارٹی کے منیجمنٹ کو باقاعدہ موصول ہوا ہے اور ملازمین کی 5 ماہ کی تنخواہ جنوری 2022 کی پہلے ہفتے میں ملنا شروع ہوجائے گی۔
جہاں تک پسنی فش ہاربر کی بحالی کا تعلق ہے سال 2015 اور 2016 میں پسنی فشریز ہاربر کو ڈریجنگ کے ذریعے 25 کروڑ کی لاگت سے بحال کیا گیا تھا مگر دوبارہ مٹی جمع ہونے سے بند ہوگیا ہے اگر اسکی دوبارہ ڈریجنگ کی جائے تو سمندری ٹغیورات کے سبب اسمین ریت آجائے گا اور دوبارہ بند ہو جائیگا جو صرف فنڈز کے ضیاع کا سبب ہوگا۔اس لئے وزیراعظم پاکستان کی جنوبی بلوچستان کی ترقیاتی پیکیج کے تحت حکومت بلوچستان نے پسنی فشریز ہاربر کوہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت بلوچستان پسنی فشریز ہاربر کا مسئلہ کو اچھی طرح سمجھنے اور مستقل بنیادوں پر بحالی کے لئے فش ہاربر کا از سرے نو سروے اور فزیبیلٹی کا فیصلہ کر چکی ہے۔
تاکہ پسنی فشریز ہاربر مستقل بنیادوں پر بحال ہو اور غریب ماہیگیرون کی کشتیان محفوظ طریقے فش ہاربر کے اندر لنگر اندازہوں اس سلسلے میں حکومت بلوچستان سے فریش فزیبیلٹی اور سرویز کرانے کی منظوری لی ہے اور پی سی 2 بھی منظور ہوئی ہے فزیبیلٹی اور اہم سرویز کرانے کے لئے فنڈز کا بھی اجراہوا ہے۔ دنیا کے مشہور اور مایہ ناز کنسلٹنٹ فرمز کو بذریعہ ٹینڈر دعوت دی گئی ہے کہ وہ آکر اپنے تجاویز پیش کریں دنیا کے مایہ ناز کنسلٹنٹ سروے کرنے والون کی ٹیکنیکل تجاویز اور فنانشل تجاویز 10 جنوری 2022 کو کھولے جائینگے جو فرم بہتر ہوگا اسی کو ترجیحی بنیاد پر ورک آڈر دیا جائیگا۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت پسنی فش ہاربر کی بحالی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور فش ہاربر کو جلد بحال کیا جائیگا اور ماہیگر کاروباری حضرات بہت جلدخوشحال ہونگے اور پسنی فشریز ہاربر اتھارٹی کی انکم او رینو جنریشن دوبارہ شروع ہوگی اور اپنی تنخواہوں کی اور دیگر اخراجات اسی ریونیو سے برداشت کریگی۔