تفتان: آل کوئٹہ تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی ملک شاہ جمالدینی نے کہا ہے کسٹم چیک پوسٹ نوکنڈی کے انسپکٹر محمد اسلم نے بھتہ خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے مسافر کوچز کو کئی گھنٹے اینٹی اسمگلنگ چیکنگ کے نام پر روک کر باری بھر کم بھتہ طلب کرتا ہے۔
زیرو پوائنٹ سے آنے والے سامان جن میں اشیا خوردونش، بسکٹ، ٹافی چاکلیٹس سمیت دیگر ایرانی چیزوں سے ہزاروں روپے بھتہ لیتے ہیں اپنے کزن سکندر خان کو ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ پر چیک پوسٹ کو ٹھیکے پر دے دیا نوکنڈی چیک پوسٹ کا شمار غیر ضروری چیک پوسٹوں میں ہوتا ہے نوکنڈی چیک پوسٹ بھتہ خوری کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار آل کوئٹہ تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی ملک شاہ جمالدینی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نوکنڈی کسٹم چیک پوسٹ کے انسپکٹر محمد اسلم اور انکے کزن سپاہی سکندر خان کے ظالمانہ رویہ اور بھتہ خوری نے ریکارڈز توڑ دیئے ہیں کوئٹہ سے تفتان اور سیندک کے لئے پرچون کے سامان پر اپنا بھتہ فکس کیا ہوا ہے۔
وزیر اعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو نے بلوچستان سے بھتہ خوری کے خاتمے کا اعلان کیا تھا مگر کسٹم چیک پوسٹ نوکنڈی کے انچارج محمد اسلم نے سرکاری احکامات ہوا میں اڑا دئیے ہیں اینٹی اسمگلنگ کے نام پر کوچز کے عملہ کو ڈرا دھمکا کر ہراساں کرتے ہیں رخشان ڈویژن کے عوام کا زریعہ معاش باڈر سے وابستہ ہیں کسٹم چیک پوسٹ نوکنڈی کے انچارج محمد اسلم کے ظلم اور بھتہ خوری نے عوام کا روزگار چین لیا ہے صوبائی اور وفاقی حکومت فوری طور پر دوسرے اداروں کے اہلکاروں کا کرپشن میں ملوث ہونے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہیں مگر کسٹم چیک پوسٹ نوکنڈی کے انسپکٹر محمد اسلم اور سپاہی سکندرِ خان کے بھتہ خوری کا نوٹس کیوں نہیں لیتے ہیں۔
جوکہ ایک سوالیہ نشان ہے رخشان ڈویژن کے عوام بے روزگار ہیں انکا زریعہ معاش باڈر سے وابستہ ہیں مگر موصوف بھتہ خوری کرکے اپنا بینک بیلنس بنانے اور غریبوں کو بےروزگار کرنے میں مصروف عمل ہیں جوکہ انتہائی ظلم اور افسوس کے مترادف ہے موصوف مسافر کوچز اور روٹ کے گاڑیوں کو بلا وجہ تنگ کرکے اپنا اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔
جوکہ رخشان ڈویژن کے عوام کے ساتھ ظلم ہے ہم وزیر اعلی بلوچستان، کور کمانڈر، چیئرمین سینیٹ، چیئرمین ایف بی آر، ایم پی اے میر عارف جان محمد حسنی سے کسٹم چیک پوسٹ نوکنڈی کے انسپکٹر محمد اسلم اور سکندر خان کے خلاف بھتہ خوری کرنے پر انکو معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اگر ان کو معطل کرکے انکے خلاف کارروائی نہیں کیا گیا تو آل کوئٹہ تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین احتجاجا رخشان ڈویژن میں چلنے والی تمام کوچز کو نوکنڈی کے مقام پر کھڑی کرکے غیر معینہ مدت کیلئے پرامن ہڑتال اور شدید احتجاج کرینگے اگر ہماری شنوائی نہیں ہوا تو پہیہ جام ہڑتال کرینگے۔