|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2021

دالبندین: نیشنل پارٹی کے زیراہتمام پارٹی آفس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی لیبر سیکرٹری منظور راہی بلوچ کے اعزاز میں ویلکم پارٹی دی گئی۔

ویلکم پارٹی میں پارٹی اور (بی ایس اوپجار)کے ساتھیوں نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ضلعی صدر میر عاطف بلوچ کی جبکہ مہمان صوبائی لیبر سیکرٹری منظور راہی بلوچ تھے، اجلاس سے منظور راہی بلوچ، میر عاطف بلوچ، سنگت سعید بلوچ، روشن بلوچ اور (بی ایس اوپجار)دالبندین کے جنرل سیکرٹری ساجد حسنین بلوچ نے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض شوکت ناز بلوچ نے سر انجام دئیے۔

خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معاشرے کا ہر فرد اہمیت کا حامل ہے اور اس کی اہمیت تب دوبالا ہوتی ہے جب وہ سیاسی عمل کا حصہ بن جاتا ہے، مقررین نے کہا سیاسی عمل میں شرکت ہی کسی فرد کو ممتاز بناتی ہے اور آج کی صورتحال میں سیاسی قوتوں کی ذمہداری بڑھ جاتی یے جب بہ حیثیت مجموعی عوام کو سیاسی بیگانہ پن کا شکار کیا جا رہا ہے۔

مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست آج کی سب سے نمایاں سیاسی عمل کے طور جانی جاتی یے اور نیشنل پارٹی ہی وہ واحد سیاسی پلیٹ فارم ہے جو سماج کے تمام تر طبقات کی نمائندگی کا بہتر انداز سے حق ادا کر رہی ہے مقررین نے نیشنل پارٹی کے ساتھیوں پر آئندہ بلدیاتی انتخابات کی ذمہداری کو اہم ترین قومی ذمہداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی آئندہ انتخابات میں میدان میں متحرک کردار کے طور اپنی پہچان بنائے گی۔