بھاگ: جمعیت علماء اسلام ضلع کچھی کے امیر مولانا سید ارشد شاہ بخاری جنرل سیکریٹری مولانا محمد یعقوب کھوسہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کی جیت سے حکمران حواس باختہ ہوچکے ہیں آئے روز وفاقی وزراء جماعت کے خلاف شدت پسندی اور مرکزی قائد کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کررہے ہیں۔
جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جمعیت علماء اسلام محب وطن اور امن پسند جماعت ہے کارکن بلوچستان میں انتخابات میں کامیابی کیلیے جدوجہد تیز کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ فاروقیہ تعلیم القرآن نزد ڈی سی آفس ڈھاڈر میں جمعیت علماء اسلام ضلع کچھی کی مجلس عاملہ اورتحصیل امراء ونظماء کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس ضلعی امیر مولناسیدارشدشاہ بخاری کی زیرصدارت منعقدہوا جس میں تمام عہدیداروں نیشرکت کی اجلاس میں ضلعی نائب امیر مولانا عبدالصمد شاہوانی بھاگ کے امیر حافظ محمد یوسف گویا مولانا عبدالکریم جتوئی مولانا محمد علی جتوئی مولانا بشیر احمد بنگلزئی مولانا غلام سرور مستوئی ڈاکٹر درشن کمار و دیگر عہدیداروں نے مفصل بات کی ضلعی امیر نے کہا ناکام نا اہل حکمرانوں نے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے آئے روز ملک مختلف بحرانوں کے زد میں ہے اور مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے۔
ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے جس سے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں خیبر پختونخوا کی عوام نے حکمرانوں کی نااہلی کا بدلہ شکست سے لیا ہے خیبر پختونخوا میں جے یوآئی کی کامیابی جمعیت علماء اسلام سے محبت کی دلیل ہے جے یوآئی کی کامیابی سے حکمران حواس باختہ ہوچکے ہیں اور جماعت قائدین کے خلاف نازیبا الفاظ اور منفی ہتھکنڈوں پر اترآئے ہیں جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
کارکن بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کیلیے تیاری کریں بلدیاتی الیکشن میں جمعیت کچھی کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیگی بلکہ ہر علاقے سیاپناامیدوار کھڑاکریگی کارکن ابھی سے الیکشن کی تیاری کریں تحصیل جماعت اپنے اپنے یونٹوں کادورہ کرے اوریونٹ کی سطح پر تربیتی کنونشن رکھیں۔
تاکہ بلدیاتی الیکشن کی بھی تیاری ہواور23مارچ کولانگ مارچ کی تیاری ہوسکے کارکن الیکشن کمیشن کی 31دسمبر تک تصدیقی عمل کے توسیع سے فائدہ اٹھائیں حلقہ میں کوئی رکاوٹ ہو تووہ ساتھی اپنے بالائی جماعت سیرابطہ کریں۔