لورالائی: جے یو آئی کے صوبائی سرپرست و لورالائی کے ضلعی امیر سابق صوبائی وزیر زراعت خوراک و امداد باہمی مولانا فیض اللہ نے کہاہے کہ ہم ابتک 2018 کے الیکشن میں ہونے والے دھاندلی کے نتایج بھگت رہے ہیں ملک مزید جمہوری الیکشنز میں مداخلت کی متحمل نہیں ہوسکتی پی ڈی ایم نے حکومت کا تختہ پلٹنے کیلئے بھر پور عوامی تحریک شروع کر دی ہے۔
یہ بات انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک نازک ترین صورتحال کا شکار ہے اگر عمران خان نے بنی گالہ جانے کا فیصلہ نہ کیا تو پی ڈی ایم انکے لیئے غضب ناک ثابت ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت زد پر ڈٹی ہوئی ہے شرم کے مارے اب حکومت کو نہیں چھوڑ رہے لیکن انھیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہر صورت حکومت کو جانا ہوگا اسٹیبلشمنٹ کو حکومت کی حمایت سے دستبردار ہو جانا چا ہیئے تو ہماری ان سے کوئی محاز آرائی نہیں ہوگی۔
قوم پر مسلط حکومت سے نجات دلاکر قوم کا مزید استحصال نہیں کرنے دینگے انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کے تاریخی مہنگائی مارچ سے ملکی صورتحال کو یکسر بدل جائیگی الیکشن کمیشن پی ٹی ائی فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ کرے کیونکہ اس کیس میں اسرائیل بھارت اور امریکہ نے عمران خان کی مالی سپورٹ کی ہے ہم اسے ضرور بے نقاب کرینگے انہوں نے کہا کہ کیس بھی انکے اپنے ایک بانی ممبر نے دائر کیا ہے اور کئی سال گذرنے کے بعد بھی اسکا کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارن کیس کا ابھی کوئی فیصلہ کرے تو عمران خان ائین کے ارٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے زد میں آکر وزیر اعظم نہیں رہ سکتے انہوں نے کہا کہ نیب کو نہیں مانتے انکے نوٹسز کی کوئی حیثیت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ جعلی فراڈ اور ناجائز الیکشن کی صورت میں اس حکومت کو غیر ائینی سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ہی ملک کے متفقہ ائین کے بجائے چین ایران اور ملائیشیا کے سسٹم سے متاثر ہیں اگر ہمارے حکمران اپنے ائین کو دل سے لگا تے ہوئے اسپر من وعن عمل کرتے تو ملک جمہوری قانونی اور ائینی طور پر دنیا اور قوم اسکی مثالیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو جمہوری طور پر مظبوط و مستحکم بنانے اور اسکی سالمیت و بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں نااہل حکومت نے ملک کو نازک حالات سے دو چار کر دیا ہے آج ہماری سرحدیں محفوظ نہیں بھارت ہماری سرحدی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور ہم پر دنیا میں غلبہ حاصل کرنے کے دوڑ میں مصروف ہے اور ہم آج کہاں کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے افواج کا احترام و عزت کرتے ہیں ائین میں طے کردہ حدود میں وہ کام کرے تو ہماری ان سے کوئی محاز ارائی نہیں ہم فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا فیصلہ اٹل ہے پی ڈی ایم متحد اور ایک پیج پر ہیں تاہم اے این پی اور پی پی پی نے ضرور کسی قوت کے دباوٗ میں آکر اتحاد سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا لیکن وہ ضرور ایک دن اپنے فیصلے پر نادم ہونگے انہوں نے کہا کہ ہمارے گزشتہ سال ہمارے لانگ مارچ کا ایک نتیجہ تو یہ نکلا کہ آج پی ڈی ایم کے کال پر پورے ملک میں عوام سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم تمام اداروں کو ائین کے فریم ورک میں دیئے گئے اختیارات فراہم کرنے کے حق میں ہیں میڈیا کی آزادی کو سلب کرنے کے خلاف بھر پور آواز اٹھائینگے انھیں آزادی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے