گوادر : پاکستان نیوی کے زیراھتمام میرین ٹریننگ سینٹر گوادر میں تربیت پانے والے میرین سیکیورٹی کے 397 سپاھیوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب پاکستان نیوی کے ھیڈ کوارٹر میں منعقد ھوئی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاکستان نیوی اور میرین سیکیورٹی کے جوانوں نے اپنے صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ پاسنگ آوٹ پریڈ کے مھمان خاص گورنر بلوچستان ظہور احمد آغا تھے ۔جنھوں نے میرین کے سپاھیوں کی پاسنگ پریڈ دیکھی اور ان سے مصافحہ بھی کیا۔
اس تقریب خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان ظہور احمد آغا نے کہاکہ آج کا دن میرے لیے ایک یادگار دن ہے جس میں میں بطورمہمان میرین کے پھلی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شریک ہوں اور اس پریڈ میں شرکت کرنا میرے لیے انتھاء خوشی کا باعث ہے۔انھوں نے کھاکہ اس پریڈ میں میرین کے جوانوں کی ٹرن آؤٹ اور چابک دستی سے مطمہن ہوں۔ انہوں نے کھاکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور اسلام ہمیں امن سلامتی اور تمام اقوام کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیتا ہیہم جنگ جدل اور فتنوں کو پسند نہیں کرتا لیکن اگر دشمنوں سے مقابلہ کرنے کی ضرورت پڑی تو ہمارے یہ جوان ان سے مقابلہ اور انکو نیست و نابود کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پاک بحریہ میں میرین کا کردار انتھاء اہم رہا ہے پاک چائنہ اکنامک کوریڈور اور سی پیک کی دفاعی و زمینی زمہ داری بھی میرین کی ہے اور ان تمام زمہ داریوں کے لئے عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئیمیرین کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جارہا ہے پاک بحریہ نے سیکیورٹی کا مردانہ وار مقابلہ کیاہے اور بلوچستان و سندھ کی ساحلی پٹی کے نگرانی کے لئے ہاربر ڈیفنس فورس کا کردار بھت ایم ہے۔
انہوں نے کھاکہ پاک بحریہ کی جانب سے میرین ٹریننگ سینٹر کو گوادر میں قاہم کرکے سرزمین بلوچستان کو اعزاز بخشاگیا ہے اور اس ٹریننگ سینٹر میں بھت سے جوانوں کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے انہوں نے کھاکہ میں ان تمام جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوںانہوں نے ارض پاک کی دفاع کے لیے پاک میرین میں شمولیت اختیار کی ہے اور ان تمام شھداء کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنکی قربانیوں کی بدولت ھم آذاد اور پرفضا ماحول میں سانس لے رہے ہیں۔ تقریب کے آخر میں میرین ٹریننگ سینٹر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات بھی دیے گئے۔ جبکہ پاکستان نیوی کمانڈر ویسٹ کی جانب سے گورنر بلوچستان کو سوینیئر بھی پیش کیاگیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گورنر بلوچستان کو شیلڈ پیش کیا۔ جبکہ گورنر بلوچستان نے میرین ٹریننگ سینٹر کے احاطے میں شجر کاری بھی کی۔
تقریب میں پاکستان نیوی کے کمانڈر ویسٹ ریئر ایڈمرل جواد احمد۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر احمد کاشانی۔ ڈاھریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عزیزالرحمن۔ سابق صوباء وزیر میر نوید جان کلمتی۔ ایکسیئن جی ڈی اے انجینیر حنیف حسین۔ چیمبرآف کامرس کے صدر ناگمان عبدل – گوادر پریس کلب کے صدر سلیمان ہاشم۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر زاہد سعید۔ اسسٹنٹ ڈاھریکٹر انفارمیشن وھاب اسحق۔ معتبر شخصیت حاجی کریمداد اور جام خالد سمیت دیگر موجود تھے۔