تربت: صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئر لالا عبدالرشید بلوچ وزیر فشریز اینڈ لائیو اسٹاک میر حاجی اکبر آسکانی سے تمپ مند کے سیاسی سماجی کارکن منیر احمد بلوچ مہران صالح بلوچ فیصل موسی بلوچ نے ملاقات کی۔
دونوں حلقوں کے تمام مسائل کو آگاہ کیا جن میں سرفہرست تمپ مند ڈسٹرکٹ کا معاملہ تھا دونوں نے یقین دہانی کرائی کہ تمپ کے لئے ہم نے ڈی سی کو ہدایت کی ہے کہ جلد تمام سرکاری پراسس مکمل کر کے پیش کیا جائے اور اس کے بعدجلد کابینہ میں زیر بحث لایا جائے گا تمپ کالج کے جو سائنس ٹیچرز shortage کا معاملہ تھا اس پہ بات کی ہے،
تمپ کالج میں ٹرانسپورٹ سسٹم کا معاملہ و دیگر بھی زیز بحث لائے گئے، لالہ رشید دشتی اور حاجی میر اکبر آسکانی نے تمام مسائل مکمل طور پہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔