|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2021

تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر واجہ میجر جمیل احمد دشتی ضلعی سیکریٹریٹ تربت میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے مہمان خاص مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ تھے اور اعزازی مہمان مرکزی کمیٹی کے ممبران واجہ حمل بلوچ اور میر باہڈ جمیل دشتی تھے،

جبکہ اجلاس کی کارروائی ضلعی جنرل سیکرٹری نصیر احمد گچکی نے سر انجام دی، اجلاس میں واجہ شئے نزیر احمد ،واجہ قاسم دشتی ،سعید جان گچکی، ش? ریاض احمد سمیت ضلعی کابینہ کے عہدداران، تحصیلوں کے صدور، جنرل سیکریٹریز، آرگنائیزر، ڈپٹی آرگنائزرز، سنیئر کارکنان اور رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی 6 جنوری دورہ کیچ آمد کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا. اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں مرکزی، ضلعی اور سنیئر رہنماؤں کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جس میں استقبالیہ کمیٹی، انتظامی اور دیگر کمیٹیاں شامل ہیں جو تمام انتظامی امور چلائیں گے اور زیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی جو سردار اختر جان مینگل کے کیچ میں فقیدالمثال استقبال کریں گے،

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کارکنان کو سننے کیلئے 7 جنوری صبح 10 بجے ضلعی کونسل کا انعقاد ہوگا، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سردار اختر جان مینگل دورہ کیچ میں صحافی حضرات، دانشور اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے بالعموم ملکی و باالخصوص بلوچستان اور علاقائی صورت ہال پر عوام الناس و کارکنان سے تبادلہ خیال کریں گے۔
۔