خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء اربابِ جھالاوان ارباب محمّدنواز مینگل و ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ شفیق الرحمٰن ساسولی کی ملاقات، درایں اثناء ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ، جوائنٹ سیکرٹری قادر شہزاد بلوچ، لیبر سیکرٹری علی احمد شاہوانی، محمّد ایوب عالیزئی، نورمحمد مینگل، حاجی منیر احمد رند، عبیداللہ مینگل، ظاہر عالیزئی، سعید احمد، خالد احمد اور عبدالحمید موجود تھے
۔ اس موقع پر ارباب محمّد نواز مینگل و شفیق الرحمٰن ساسولی نے پارٹی دوستوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بی این پی مزدوروں کسانوں خانہ بدوشوں صحافیوں دانشوروں طلباء و نوجوانوں ماہی گیروں خواتین و تمام مظلوم عوام کے بنیادی و جمہوری و انسانی حقوق و فوری اورطویل المعیاد مقاصد کے حصول اور بے روزگاری کے خاتمے، روزگار کی ضمانت، رشوت ستانی، اقرباء پروری، منشیات کے پھیلاؤ و دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرتی ہے۔ شروع دن سے لیکر آج تک پارٹی کے تاریخی جہد کا ایک زندہ و جاوید تاریخ ہے۔ شفیق الرحمٰن ساسولی نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک منظّم سیاسی جماعت ہے, بلوچ قومی حقّ خود ارادیت کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کرتی ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی پارلیمانی نظام کے بلوچ قوم کو حق خودارادیت دلانے کیلئے تگ ودو کرنے والی جمہوری سوچ کے حامل جہدکاروں کی جماعت ہے۔ یہ تمام اقوام کی تشخص اور بنیادی جمہوری حقوق کیلئے عملی جدوجہد پہ یقین رکھتی ہے۔
قومی و طبقاتی جبر اور استحصال کے خاتمے سے لیکر معیشت، زرعی اصلاحات، زرعی ترقی،صنعتی پالیسی، لیبر پالیسی، بنیادی انسانی اور جمہوری حقوق کی بحالی و تحفظ، جمہوری آزادی و حقوق، پارلیمنٹ کا استعمال، مثبت آزاد و غیرجانبدارانہ خارجہ پالیسی کا قیام پارٹی کے سیاسی پروگرام کے اولین ترجیحات ہیں۔ بلوچستان سے سرداری و فرسودہ قبائلی و نیم جاگیردارانہ رشتوں کے مکمل خاتمے، معیشت اور نظام تعلیم کو جدید سائنسی خطوط پر بنیادی تقاضوں کے مطابق استوار کرنے کیلئے جدوجہد نیز مادری زبانوں میں ابتدائی تعلیم کیلئے کوشش پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ جہاں معاشرے کے تمام مزاہب و عقائد عوامی رسومات روایات کا احترام شامل ہو۔ ہر نوع کے فرقہ وارانہ و دیگر تعصبات کا خاتمہ ہو۔ تمام شہریوں کی کو بلاامتیاز رنگ و نسل مزہب ذات یا فرقہ جنس یا پیشے کے یکساں معاشی، سماجی اور سیاسی حقوق حاصل ہو۔انہوں نے کہاکہ پارٹی مادری زبانوں کی ترقی و ترویج کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ پارٹی تمام سماجی تنظیموں انجمنوں ٹریڈ ایمپلائز یونینوں طلباء و نوجوانوں صحافیوں اور خواتین تنظیموں کے جہوری و سماجی کردار کو اولیت دیتے ہوئے ان سے دوستانہ تعلقات استوار کرتی ہے
نیز مختلف طبقات اور شعبہ ہائے زندگی میں پارٹی کی ذیلی تنظیمیں منظم ہیں۔ جدید نو آبادیاتی غلبے و بالادستی ، معاشی محتاجگی، آمریت کی مختلف اشکال، گماشتہ سرمایہ داری، جاگیرداری اور دیگر فرسودہ رشتوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنا، اور دیگر قوموں کی قومی حق خود ارادیت کی جدوجہد سے اظہار یکجہتی کرنا پارٹی کے عملی جدوجہد کاحصہ ہے۔پارٹی بین الاقوامی حالات کی روشنی میں ایٹمی و کیمیائی ہتھیاروں سے پاک عالمی تہذیب کی تشکیل، ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے ، عالمی علاقائی امن ، قومی آزادی ، طبقاتی اور جمہوری تحریکوں کی حمایت ، نئی مثبت و غیرجانبدارانہ اور آزادانہ تعلقات کی استواری ، علاقے سے سامراجی اثر کے خاتمے کیلئے جمہوریت نواز ترقی پسند اور امن دوست قوتوں سے تعلقات استوار کرنے کے ساتھ ساتھ تمام قومی وحدتوں کی تاریخی لسانی ثقافتی اور قومی بنیادوں پر از سر نو تشکیل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔شفیق الرحمٰن ساسولی نے کہاکہ پارٹی وقت و حالات کی روشنی میں قومی تحریک کی ضروریات کے پیش نظر جدوجہد کے مختلف ذرائع استعمال کرتی رہی ہے اور کرتی رہیگی۔پارٹی اجتماعی قیادت جمہوری مرکزیت وحدت فکروعمل شعوری ڈسپلن کے زرین اصولوں کے مطابق کام کرتی ہے۔زندگی کے تمام شعبوں میں عوام کی بالادستی قائم کرنے اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے نچلی سطح سے بالائی سطح تک اختیارات عوام کے منتخب نمائندوں کے حوالے کرنے کیلئے سخت کوشش پارٹی کے تاریخی جدوجہد کا حصہ ہے۔