ڈیرہ مراد جمالی: کمشنر نصیرباد ڈویژن کی تعیناتی پر نصیرآباد کے اراکین اسمبلی اور وزرا کے درمیان ٹھن گئی رینکر ریٹائرمنٹ کے قریب کمشنر کی تلاش شروع عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر وزیراعلی بلوچستان چیف سیکریٹری اور کور کمانڈر سے اپیل پی ایس پی کمشنر کے تعیناتی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی کے حلقہ انتخاب ڈیرہ مرادجمالی تین یوم سے کمشنر نصیرباد سے محروم ہے۔
جبکہ کمشنر نصیرباد ڈاکٹر محمد سعید جمالی 31دسمبر کو ملازمت مدت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے تھے نصیر آباد ڈویژن میں بلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سردار یار محمد رند میر عمر خان جمالی باپ کے اسپیکر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی ریونیو وزیر میر سکندر خان عمرانی آبپاشی وزیر حاجی محمد خان لہڑی ایس اینڈ جی اے ڈی میر طارق خان مگسی ر کن اسمبلی میر سلیم خان کھوسہ خواتین ممبر ڈاکٹر ربابہ بلیدی شامل ہیں۔
زرائع کے مطابق اراکین اسمبلی میں کمشنر کی تعیناتی پر نورا کشتی جارہی ہے ریکنر ریٹائرمنٹ کے قریب کمشنر کی تعیناتی کیلئے بھاگ دوڑ جاری ہے جبکہ نصیر آباد کے سیاسی سماجی حلقوں سمیت پیپلز پارٹی کے سابق وزرا میر محمد صادق عمرانی میر محمد امین عمرانی نوجوان سیاستدان بابا غلام رسول عمرانی نیشنل پارٹی کے مرکزی عہدیدار میر علی حسن منجھو جاموٹ نے میرٹ پر پی ایس پی کمشنر کے تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔