|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2022

کراچی:پہلا آل کراچی نور الدین ناتھا میموریل یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ زیر اہتمام ینگ گرین فٹبال کلب کی زیر سرپرستی رمضان ناتھا 2 جنوری 2022 کو شاندار فائنل فائنل میچ تنظیم اسپورٹس بمقابلہ شاھد میموریل کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فائنل میچ دو صفر کے مقابلے کہ ساتھ شاھد میموریل نے اپنے نام کیا۔ میچ کے مہمانِ خاص رمضان ناتھا تھے۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کو مختلف گفٹ دیئے گئے۔ تمام مہمانوں کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر رمضان ناتھا نے کہا اس طرح کی سرگرمیوں سے معاشرے کے اندر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا تعلیم کے ساتھ بچوں کو تعلیم بھی دینا ضروری ہیں انہوں نے کہا فٹبال فیڈریشن کے عہدے دار اس طرح کی حکمت عملی مرتب کرے جس سے اسپورٹس کے ساتھ تعلیم کا بھی عمل شامل ہوسکے۔ رمضان ناتھا نے مزید کہا کراچی شہر کے مختلف بڑی کمپنیاں فٹبال ٹیموں کو اسپنرز ان کی سرپرستی کرے تاکہ فٹبال کھیلنے والے نوجوانوں کا روزگار کے حوالے سے جو پریشانی لاحق ہیں وہ ختم ہوسکے۔

فائنل کی تقریب سے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے رحیم بلوچ نے بھی خطاب کیا انہوں نے رمضان ناتھا اور گرین اسپورٹس کی ٹیم کو شاندار پروگرام کرنے پر مبارکباد پیش کی اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مولا بخش بلوچ۔ اصغر کریم۔ سابق کونسلر عبدالروف بلوچ۔ ایاز بلوچ۔ ملک سچوانی۔ زکریا بلوچ۔ قیصر بلوچ۔ سرفراز بلوچ۔ عبدالوحید بلوچ۔ اقبال بلڈر۔ ستار بلوچ امان بلوچ۔ حنیف دشتی دیگر موجود تھے۔