کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو کا مکران کے علاقے بل نگورمیں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا نوٹس ، وزیراعلی بلوچستان نے پی ڈی ایم اے کو علاقے میں فوری امدادی کاروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی،
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وزیراعلی کی ہدایت پر علاقے میں امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا، متاثرہ علاقے میں ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دیں گئیں ہیں اور متاثرہ علاقے میں عوام کے لئے کپڑے،خیمے،ادویات،اور کھانے کی اشیا بھجوا دی گئیں ہیں، وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت کی روشنی میں فوری ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ، ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں،
دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم نے کہا کہ بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں مشنری کی موجودگی اور عملے کی تعیناتی مکمل کر لی گئی ہے، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں اور وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ پی ڈی ایم نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا