کوئٹہ،اندرون بلوچستان : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری کوئٹہ ایئر پورٹ آنے والی تمام پروزیں موسم کی خرابی کے باعث منسوخ ، برفباری سے بچائوکے لئے مختلف علاقوں میں مشینری پہنچا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ ، ژوب، بارکھان، زیارت ، پشین، چمن ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، دالبندین، چاغی ، تربت،نوشکی ، گوادر، پنجگور، نوکنڈی ، خاران ، کیچ ، آواران ، قلات ، خضدار ، ہرنائی، کوہلواور لسبیلہ میں تیزہوائوں ،گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری رہا، زیارت، مسلم باغ، کان مہترزئی ، قلعہ سیف اللہ نے برفباری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی، محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی شام تک کوئٹہ سٹی میں 04 ،سمنگلی میں02اورقلات میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی بارش اور برفباری کے باعث نکاسی آب اور بجلی کی فراہمی کا نظام بری طرح متاثر رہا کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہی جبکہ کیسکو حکام کو متعدد شکایات کے باوجود فالٹ دور کرنے کے لئے ٹیمیوں کو نہیں بھیجا جا سکا۔
قلات میں پیر کے روز ہلکی ہلکی بارش ہوئی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ سردی میں بجلی کی طویل لو ڈ شیڈنگ بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے اور سوئی گیس کی بند ش سے شہری سردی سے ٹھٹھر نے پر مجبور ہوگئے قلات میں گزشتہ روز ہلکی ہلکی بارش ہو ئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تاہم بارش سے خشک موسم کا خاتمہ ہو گیا جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی دوسری جانب بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ و بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے اور سوئی گیس کی بندش سے شہریو ں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ۔
نوکنڈی اور گردونواح میں وقفے وقفے سے دوسرے روز بھی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا زمینداروں اور مالداروں کے چہرے کھل اٹھے نوکنڈی اور گردونواح میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم سرد ہوگیا ،امری ،میر خانچاہ ،گھٹ بروت و دیگر علاقوں سے بھی بارش ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے گزشتہ دو دنوں کی بارشوں سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا وقفے وقفے سے باراں رحمت کی نزول سے زمینداروں اور مالداروں کے چہرے کھل اٹھے کیونکہ بارشیں کم ہونے کی وجہ سے علاقہ خشک سالی سے بری طرح متاثر ہےتاہم کہیں سے جانی مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب کوئٹہ ایئر پورٹ پر اندرون و بیرون ملک آنے اور جانے والی تمام8 پروازیں موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئیں سول ایوی ایشن حکام کے مطابق پروازیں موسم کی خرابی اور رن وے پر کام کے باعث متبادل رن وے پر جدید سسٹم موجود نہ ہونے کے باعث منسوخ ہوئیں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کوئٹہ، زیارت، چمن ، قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں قومی شاہراہوں پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہیوی مشینری پہنچا دی ہے۔
جبکہ آئندہ چند روز تک قومی شا ہر اہوں پر مسافروں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی تلقین کی ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کو کوئٹہ ، ژوب، بارکھان، زیارت ، پشین، چمن ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، دالبندین، چاغی ، تربت،نوشکی ، گوادر، پنجگور، نوکنڈی ، خاران ، کیچ ، آواران ، قلات ، خضدار ، ہرنائی، کوہلواور لسبیلہ میں تیزہوائوں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے اس دوران قلات، خضدار، آواران، کیچ، تربت، لسبیلا، گوادر اورمکران میں موسلادھار /تیزبارش ہوسکتی ہے ۔
دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج رات سے طوفانی ہواؤں اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 7 جنوری تک جاری رہے گی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گوادر نے اپنے ایک اعلامیہ میں ضلع بھر کے ماہی گیروں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ آج بروز پیر کی رات سے 6 جنوری تک سمندر میں نہ جاہیں۔
جبکہ 3 تا 6 جنوری تک ضلع کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائوں اور بارشوں کا امکان ہے اور ماہی گیر اپنی کشتیوںکو مشرقی ساحل سے مغربی ساحل کی طرف منتقل کریں ماہگیر اپنی کشتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیں اور کھلی سمندرمیں جانے سے گریز کریں ضلع انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ بارشوں کے وقت لوگ ندی نالوں، سائن بورڈز بجلی کے کھمبے اور دیگر خطرے والی مقامات سے بھی دور رہیں۔