مریم نواز نے عمران خان کے پی ٹی آئی فنڈنگ کی پڑتال کےخیر مقدم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بولو گے لوگ مان جائیں گے؟ تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ابھی تو صرف رپورٹ سامنے آئی ہے اور آپ کے پول کھل گئے ہیں، سوچو جب جواب دینا پڑا کہ کس کس سے پیسے وصول کیے، کہاں کہاں خرچ کیے، ملازموں کے اکاؤنٹس کے ذریعے ہیر پھیر کیا اور واردات انجام دی۔
مریم نواز نے کہا کہ آپ چوری، فراڈ کے مرتکب ہوئے، صادق، امین کے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔