دالبندین+اوتھل: چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی ڈرائیور سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔ضلع چاغی میں کہرام مچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی حاجی سالار خان سنجرانی کار گاڑی کے ذریعے کراچی سے کوئیٹہ آرہے تھے کہ لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے مقام پر کار گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ کار گاڑی کے ڈرائیور محمد یونس سکنہ کوئٹہ نے موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔
شدید زخمی ہونے والے حاجی سالار خان سنجرانی کو علاج کی غرض سے کراچی لے جایا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں چل بسے۔ چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی کے ٹریفک حادثے میں موت واقع ہونے کی خبر ضلع چاغی سمیت پورے رخشان ڈویڑن بلکہ صوبہ بھر میں جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی بلک ان کے آبائی ضلع چاغی اور نوکنڈی میں بھی کہرام مچ گئی۔ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی۔خان محمد آصف خان سنجرانی کے جوانسال صاحبزادے و سابقہ مشیر و بلوچستان عوامی پارٹی کے ڈویڑنل آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی کے چھوٹے بھائی حاجی سالار خان سنجرانی کی تدفین آبائی علاقے نوکنڈی میں کر دی جائے گی ۔
درایں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء، و سابقہ وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج،سابقہ سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی، سابق گورنر چیف جسٹس ر امیر الملک مینگل، سابق ڈسٹرکٹ چئیرمین میر داود خان نوتیزئی، بی این پی کے رکن صوبائی اسمبلی بابو رحیم مینگل، جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد علی ریکی، سابق صوبائی وزیر آلحاج میر علی محمد نوتیزئی، میر عبدالکریم نوشیراونی، چیف آف چاغی سردار محمد حاکم علی خان سنجرانی، سابقہ وزیر میر غلام دستگیر بادینی، سابق رکن قومی اسمبلی میر عاطف علی سنجرانی نے چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی حاجی سالار خان سنجرانی کی ٹریفک حادثے میں موت واقع ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے بارگاہ خداوندی میں دعا کی ہے۔