سبی :لونی روڈ کے علاقے میں سابق نگران وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی کے بھائی پر حملہ ہوا ، جس میں تین افراد جاں بحق جبکہ نوابزادہ بارو خان باروزئی سمیت پانچ محافظ شدید زخمی ہوگئے
نوابزادہ بارو خان باروزئی سمیت تمام ز خمیوںکو سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا ،پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ملک عزیر اللہ صافی اور عمران صافی بھی جاں بحق ہوگئے ہیں