قلات: قلات میں حالیہ برف باری اور بارشوں سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا گیس پریشر کی بندش اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کردیا۔
شہری ایک بار بھر پھتر کے زمانے کو یاد کرنے لگے روایتی اسٹوو اور خشک لکڑی مہنگے داموں خرید کر ایندھن حاصل کرنے پر مجبور ہو گئے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو چیف سیکرٹری بلوچستان و دیگر اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ قلات میں گیس پریشر کی بندش اور بجلی کی 14گھنٹوں کی طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیکر اس شدید سردی میں شہریوں سوئی گیس کمپنی اور کیسکو کی جانب سے ظلم و زیادتی سے بچائیں۔