تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے کہا ہے کہ تمام بارڈر کمیٹیاں ختم کردی گئی ہیں بارڈر پر چلنے والی تیل بردار گاڈیوں کی رجسٹریشن ایف سی کے زریعے مکمل کرنے کے بعد لیسٹ انتظامیہ کے حوالے کردی جائے گی اور انتظامیہ کے زریعے ہی گاڈیوں کو بارڈر پر جانے کی اجازت ہوگی، انہوں نے کہاکہ بارڈر پر ٹوکن سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔
اب تمام رجسٹرڈ شدہ گاڈیاں ٹوکن کے بغیر قانونی تقاضے پورا کرکے تیل لاسکتی ہیں، انہوں نے کہاکہ انتظامیہ ایف سی کی طرف سے رجسٹرڈ شدہ گاڈیوں کی لیسٹ لے کر ان کی چھان بین کرے گی، اور ایسی گاڈیاں لیسٹ سے نکال دیں گے جو ڈمی ہیں یا ایک ہی شخص کے نام پر ایک سے زیادہ گاڈیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کیچ نے مذید کہا کہ انتظامیہ ایف سی کی طرف سے ملنے والی رجسٹریشن لیسٹ ملنے کے بعد ان کی اسکروٹنی کرکے آل پارٹیز کیچ، تمام سیاسی جماعتوں، انجمن تاجران تربت، سول سوسائٹی اور میڈیا کے ساتھ مشاورت سے نئی کمیٹیاں بناکر لائحہ عمل طے کرے گی، انہوں نے کہاکہ اس وقت تمام بارڈر کمیٹیاں مکمل ختم کردی گئی ہیں کوئی گاڈی مالک یا ڈرائیور کسی سے رابطہ نہ کرے انتظامیہ کو معاملات ہاتھ میں لینے کے لیے زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے کا وقت لگے گا، ایک ہفتے کے بعد بارڈر ٹریڈ کے تمام معاملات انتظامیہ کے زریعے ڈیل ہوں۔