گنداواہ: جیکب آباد سے گنداواہ آنے والی وین کو اچانک ہوٹل کے مقام پر مسلح ڈاکوؤں مسافروں سے نقدی اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق جیکب آباد سے گنداواہ آنے والی وین کو جنگلی لیویز چوکی حدود اچانک ہوٹل کے مقام پر مسلح ڈاکوؤں نے مسافروں سے نقدی اور قیمتی موبائل و سامان چھین کر فرار ہو گئے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق جنگلی لیویز چوکی پر تعینات لیویز فورس کے اہلکاروں کو جیسے ہی اطلاع ملی وہ موقع پر پہنچے لیویز اہلکاروں کو دیکھ کر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور کی ہدایت تحصیلدار گنداواہ ہادی بخش پہنوڑ نفری کے ہمراہ چوروں کے تعاقب میں روانہ ہوگئے جوکہ تحصیلدار گنداواہ ہادی بخش پہنوڑ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جنگلی لیویز چوکی کے لیویز فورس اہلکاروں سے رابطے ہیں ۔
علاقے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں تحصیلدار گنداواہ ہادی بخش پہنوڑ نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف انتظامیہ کی کاروائی جاری رہے گی امن وامان میں خلل ڈالنے اور بدامنی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اس سلسلے میں عوام انتظامیہ کے تعاون کریں ۔